گزشتہ 50 برسوں کے دوران ساڑھے نو کروڑ لوگوں نے فریضہٴ حج ادا کیا

رواں حج کے موقع پر 15لاکھ سے زائد حاجی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 5 اگست 2019 11:01

گزشتہ 50 برسوں کے دوران ساڑھے نو کروڑ لوگوں نے فریضہٴ حج ادا کیا
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اگست 2019ء ) گزشتہ پچاس برسوں کے دوران ساڑھے نو لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید فریضہ حج ادا کر چکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے کیا گیا ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق پچھلے 50 برسوں کے دوران95853017عازمین حج سعودی عرب آئے۔ اعداد و شمار کے مطابق 19بار کے حج ایسے تھے جب حاجیوں کی تعداد 20 لاکھ کے ہندسے کو بھی عبور کر گئے۔

جبکہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران فریضہ حج ادا کرنے والوں کی گنتی 54465253ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران 23796977نے حج کی سعادت حاصل کی۔ جبکہ رواں سال حج کرنے والوں کی گنتی 10 اگست 2019ء کو جاری کی جائے گی۔رواں حج کے موقع پر 15لاکھ سے زائد حاجی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے نے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک مملکت میں 15 لاکھ 16 ہزار 101 عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی مملکت پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں سے فضائی سفر کے ذریعے آنے والوں کی گنتی 1412894نوٹ کی گئی ہے، زمینی راستوں سے پہنچنے والوں کی تعداد 86359 جبکہ سمندری راستے سے آئے لوگوں کی گنتی 16848 بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حاجیوں کی گنتی کا کام بھی محکمہ شماریات کے سپرد ہے۔ یہ ادارہ ہر سال حاجیوں کی گنتی، اُنہیں فراہم کی جانے والی خدمات کی فہرست اور حج اداروں کی کارکردگی کی رپورٹ مرتب کر کے متعلقہ حکومتی اداروں کو پیش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں