شاندار تہذیبی و تاریخی ورثے کے امین سعودی گاؤں کی خوبصورتی نے لوگوں کو مسحور کر دیا

’ذی عین ‘ نامی گاؤں میں 58 قدیم محلات موجود ہیں ، جہاں چار سو سالہ پرانا چشمہ بھی قابلِ دید مقام ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 جون 2021 11:52

شاندار تہذیبی و تاریخی ورثے کے امین سعودی گاؤں کی خوبصورتی نے لوگوں کو مسحور کر دیا
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جون2021ء) سعودی عرب صرف ریگستانی علاقے پر مشتمل ہی نہیں، یہاں ایسے مقامات بھی موجود ہیں، جہاں مئی جون کے مہینے میں برف باری ہوتی ہے۔ اور ایسے دلکش نظاروں والے مقامات بھی ہیں جن کی خوبصورتی جنت نظیر کا نمونہ پیش کرتی ہے۔ ایسا ہی ایک سعودی گاؤں منظر عام پر آ یا ہے جو اپنے اندر تاریخ وثقافت کا ایک عظیم خزانہ سموئے ہوئے ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق ذی عین گاوٴں سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر الباحہ میں واقع ہے جس کی سطح سمندر سے بلندی 2 ہزار میٹر تک ہے۔ اس گاوٴں میں 58 تاریخی محلات آج بھی موجود ہیں جو اس کی عظمت رفتہ کی جھلک دکھانے کے لیے کافی ہیں۔ذی عین گاوٴں نہ صرف ایک تاریخی اور ثقافتی مرکز ہے بلکہ یہ اپنی زرخیزی اور سبزے وشادابی کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

(جاری ہے)

موسم گرما میں یہاں پر موسلا دھار باشیں معمول کے مطابق ہوتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یہ گاؤں تاریخی، ثقافتی اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ سیاحتی اور زرعی اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ذی عین کی تاریخ پرنظر رکھنے والے ایک مقامی شہری یحییٰ ناصر نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذی عین کے پہاڑوں پر 58 تاریخی محلات ہیں۔ ان محلات کوچھوٹی چھوٹی راہ داریوں کے ذریعے انتہائی خوبصورت طریقے سے آپس میں مربوط کیا گیا ہے۔

ناصر نے مزید کہا کہ پرانے دور میں یہاں کے باشندے کھجوروں اور گندم کی فصلوں کی آب پاشی کے لیے ذی عین کے چشموں کے پانی کا استعمال کرتے تھے۔ آج ک یہاں پر تلسی ، کیلے اور دوسرے پھل کاشت کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباوٴ اجداد العین کے علاقے میں سیلابی پانی کے بعد صفائی کا اہتمام کرتے جسے’قلہ‘ کہا جاتا تھا۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں سے یہاں کا مرکزی چشمہ پھوٹا۔ اسے مٹی، ریت اور لکڑی سے پاک کرنے کے لیے تمام لوگ مل کرکام کرتے تھے۔جہاں تک اس گاوٴں کی وجہ تسمیہ کی بات ہے اس کا نام دسویں صدی ھجری کو پھوٹنیوالے ایک چشمے کی نسبت سے رکھا گیا۔ اس چشمے کی عمر اب چار سو سال ہوچکی ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں