گوگل میپ کی ایک غلطی نے سعودی فوٹوگرافر کی قسمت بدل ڈالی

فوٹوگرافر ’گوگل میپ‘ کے ذریعے ایک غلط راستے پر پہنچ گیا جہاں کا منظر اس قدر دلکش اور شاندار تھا کہ وہ دیکھ کر حیران ہوا اور اس کی تصویر بنالی جس نے الشیخ خلیفہ بن زاید ایوارڈ جیت لیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 2 مارچ 2022 14:11

گوگل میپ کی ایک غلطی نے سعودی فوٹوگرافر کی قسمت بدل ڈالی
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 مارچ 2022ء ) دنیا کی معروف نیوی گیشن ایپ گوگل میپ کی ایک غلطی نے سعودی فوٹوگرافر کی قسمت بدل ڈالی کیوں کہ گوگل میپ کی اس غلطی کی وجہ سے فوٹو گرافر عبدالرحمان البریہ نے’النخلہ فی عیون العالم‘ (کھجور دنیا کی نظروں میں) کے عنوان سے جاری ہونے والا الشیخ خلیفہ بن زاید ایوارڈ جیت لیا جو کہ اپنی نوعیت کا 13 واں سالانہ ایوارڈ ہے اس مقابلے میں 24 ملکوں کے 363 فوٹو گرافروں نے 1064 تصاویر پیش کیں جن میں سے سعودی فوٹو گرافر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عبدالرحمان البریہ نے بتایا کہ وہ حائل میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک تقریب میں شریک تھے ، اس اس پروگرام میں ان کا کیمرہ آن کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن پروگرام کے آخری لمحات میں وہ انہیں اپنے ساتھ لے کر سڑک پر آگئے اور حایل میں داخل ہونے کے بعد ’گوگل میپ‘ کے ذریعے ایک غلط راستے پر پہنچ گئے ، جسے ’عقدہ‘ کہا جاتا ہے لیکن وہاں کا منظر اس قدر دلکش اور شاندار تھا کہ جسے دیکھ وہ حیران رہ گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں نے اس منظر میں کھجور کے ایک اونچے درخت کے ساتھ اس کے قریب بہنے والی ایک آبشار کی تصویر لی اور مجھے یقین ہوگیا کہ اس منظر کی عکس بندی خلیفہ بن زاید ایوارڈ کے لیے موزوں تصویر رہے گی اور ایسا ہی ہوا ۔ عبدالرحمان البریہ نے کہا کہ اب تک قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سی نمائشوں میں حصہ لیا ہے اور فوٹو گرافی میں آج تک میں نے 19 مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز جیتے ہیں ، ان کے پاس بہت سی ایسی تصاویر ہیں جو مقبولیت حاصل کر چکی ہیں جنہیں دیکھ کر مملکت کے قدرتی اور فطری حسن کی عکاسی ہوتی ہے ، ان یادگار تصاویر میں اونٹوں، جھیلوں اور الریاض کی تصاویر شامل ہیں جب کہ شاہ عبدالعزیز فیسٹیول میں ایک لاکھ 20 ہزار ریال مالیت کا سب سے مہنگا ایوارڈ انہیں ایک اونٹ کی تصویر پر ملا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں