سعودی عرب میں 2 ملین سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، عرب نیوز

جمعہ 24 مارچ 2017 13:32

سعودی عرب میں 2 ملین سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، عرب نیوز
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2017ء) :۔ پاک سعودی دوستی کے متعلق سب ہی آگاہ ہیں۔ یہ دوستی وقت کے ساتھ ساتھ  مضبوط ہورہی ہے۔ عرب نیوز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں دواعشاریہ چھ ملین پاکستانی رہائش پزیر ہیں۔جو کہ پاک سعودی دوستی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سعودیہ مقیم پاکستانیوں نے سال 2014 سے 2015کے دوران 5 بلین سے زائد رقم پاکستان بھجوائی جو کہ پاکستان میں باہرسے آنے والی رقم کا 30 فیصد ہے۔سعودی عرب میں بے انتہا پاکستانی پروفیشنلز مقیم ہیں جن میں ڈاکٹرز، انجینئرزاور آڈیٹرز شامل ہیں ۔کئی سعودی کمپنیوں کے بڑے عہدوں پر پاکستانی تعینات ہیں۔ کئی کمپنیاں اپنا نظام چلانے کے لیے پاکستانی پروفیشنلز پر انحصار کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں