گمشدہ سعودی بچہ اردن کے جنگلات سے مل گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 12 مارچ 2018 14:55

گمشدہ سعودی بچہ اردن کے جنگلات سے مل گیا
تبوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2018ء)  سعودی عرب کی ریجنل پولیس کے ترجمان کرنل عامر طاوی نے کہا ہے کہ اردن کے جنگلات میں گم ہونے والے سعودی بچے کو تلاش کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

طاوی نے عکاظ اخبار کو تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ بچہ اپنے والدین کے ہمراہ اردن گیا تھا جہاں وہ جنگلات کی سیر کے دوران اپنے والدین سے بچھڑ گیا۔ گمشدہ بچے کے والدین نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی جنہوں نے بچے کی تلاش کیلئے متعدد یونٹ تشکیل دیکر انہیں جنگلات میں بھیج دیا۔ طاوی نے بتایا کہ تلاش پر مامور یونٹ نے بچے کو بحفاظت ڈھونڈ نکالا۔

متعلقہ عنوان :

تبوك میں شائع ہونے والی مزید خبریں