سعودیہ میں پٹرول پمپ میں آتشزدگی‘ 1 شخص جاں بحق‘ متعدد زخمی

آگ لگنے کے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں

Sajid Ali ساجد علی پیر 15 جنوری 2024 17:12

سعودیہ میں پٹرول پمپ میں آتشزدگی‘ 1 شخص جاں بحق‘ متعدد زخمی
تبوک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 جنوری 2024ء ) سعودی عرب میں پٹرول پمپ میں آتشزدگی کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں ایک پیٹرول اسٹیشن میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، سعودی سول ڈیفنس نے واقعے کی تصدیق کی کہ تبوک میں اس کی امدادی ٹیموں نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری ردعمل دکھایا اور کارروائی عمل مین لائی گئی۔

(جاری ہے)

 

بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید آگ کے شعلے اور گھنے دھویں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ان ویدیوز میں شہری دفاع کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیوں میں مصروف نظر آئیں جب کہ آگ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے ، تاہم واقعے کی وجوہات اور حالات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تبوك میں شائع ہونے والی مزید خبریں