ابو ظہبی کا مشہور پیزا ریسٹورنٹ کیڑوں کی بھرمار پر بند کر دیا گیا

’پیزارو‘ کی المنیرہ میں واقع برانچ کو پہلے بھی صفائی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 15 اگست 2019 11:52

ابو ظہبی کا مشہور پیزا ریسٹورنٹ کیڑوں کی بھرمار پر بند کر دیا گیا
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست2019ء) ابوظہبی میں واقع ایک مشہور پیزا ریسٹورنٹ میں کیڑوں کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے جانے پر اسے بند کر دیا گیا ہے۔ ابو ظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مشہور فوڈ چین پیزارو کی یہ برانچ المنیرہ کے ال رہا بیچ میں واقع تھی۔ اتھارٹی کے ترجمان ظامر راشد القاسمی نے بتایا کہ پیزارو کی یہ برانچ اس وجہ سے بند کی گئی کہ اسے پہلے بھی کئی بار وارننگ دی گئی تھی کہ وہ اپنے ہاں صفائی کے انتظامات بہتر بنائیں۔

تین دفعہ کی وارننگ کے باوجود جب ریسٹورنٹ انتظامیہ نے کوئی پرواہ نہ لی تو ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اس فوڈ پوائنٹ کو بند کر دیا گیا۔ آخری بار اتھارٹی کے انسپکٹرزکی جانب سے دورے کے دوران یہاں کے کچن میں بڑی مقدار میں کیڑے نظر آئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہاں پر موجود غذائی اشیاء کی پیکنگ پر موجود ایکسپائری تاریخ کو بھی جعلی طریقے سے بدلا گیا تھا۔

جس کا مطلب یہ تھا کہ یہاں پر لوگوں کو زائد المیعاد اشیاء کھلائی جا رہی تھیں۔ اس سے پہلے بھی اس ریسٹورنٹ کی جُون اور جولائی کے مہینوں میں چیکنگ کی گئی تھی۔ جبکہ چند روز قبل کی چیکنگ میں بھی صفائی اور غذا سے متعلق صورتِ حال خراب ہی نظر آئی۔ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یہ ریسٹورنٹ اُس وقت تک بند رہے گا جب تک یہاں پر صفائی سُتھرائی اور غذا کے معیار کی صورتِ حال بہتر بنائی جاتی۔ اتھارٹی عوام کی صحت اور زندگی سے کسی کو کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتی۔ اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں