87 ممالک کے شہریوں کیلئے یو اے ای میں ویزا آن ارائیول کی سہولت

اماراتی وزارت خارجہ کے فیصلے سے سیاحوں کے لیے خلیجی ملک کا سفر مزید آسان ہوجائے گا

Sajid Ali ساجد علی پیر 18 مارچ 2024 12:07

87 ممالک کے شہریوں کیلئے یو اے ای میں ویزا آن ارائیول کی سہولت
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2024ء ) متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنی ویزا استثنیٰ پالیسی کے تحت 87 ممالک کو پیشگی ویزا کے استثنیٰ کی فہرست میں شامل کرلیا، جس سے سیاحوں کے لیے خلیجی ملک کا سفر مزید آسان ہوجائے گا۔ گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل حکومت نے واضح کیا ہے کہ جی سی سی کے شہریوں کو ملک کا دورہ کرنے کے لیے ویزا یا سپانسر شپ کی ضرورت نہیں ہے، وہ یو اے ای کے داخلے کی بندرگاہوں پر پہنچنے پرجی سی سی ریاست کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دکھا کر ملک میں داخل ہو سکتے ہیں، ان تمام 87 ممالک کے شہری اب امارات پہنچ کر موقع پر ویزا حاصل کر سکیں گے اور انہیں پیشگی ویزا حاصل کرنے کی شرط پوری کرنا لازم نہیں ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ اس سہولت کے اہل افراد متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 10 دن کی رعایتی مدت کے ساتھ 30 دنوں کے لیے انٹری ویزا حاصل کر سکتے ہیں، مزید برآں منتخب ممالک کے شہری آمد پر 90 دنوں کے لیے ویزا حاصل کر سکتے ہیں، پیشگی ویزا کے استثنیٰ کی فہرست میں البانیہ، انڈورا، ارجنٹینا، آسٹریا، آسٹریلیا، آذربئیجان، بحرین، باربدوس، برازیل، بیلا روس، بیلجیئم، برونائی، بلغاریہ، کینیڈا، چلی اور چین شامل ہیں، اس کے علاوہ کولمبیا، کوسٹا ریکا، کروشیا، قبرص، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ال سلواڈور، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جارجیا، جرمنی، ہونڈوراس، ہنگری، ہانگ کانگ، آئس لینڈ اور اسرا ئیل کے شہریوں کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ویزا آن ارائیول کی فہرست میں اٹلی، جاپان، قازقستان، کریباتی، کویت، لٹویا، لیختنسٹین، لتھوانیا، لکسمبرگ، ملائیشیا، مالدیپ، مالٹا، ماریشس، میکسیکو، موناکو، مونٹی نیگرو، نورو، نیوزی لینڈ، ناروے، عمان، پیراگوئے، پیرو، پولینڈ، پرتگال، قطر، آئرلینڈ، رومانیہ، روس، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، سان مارینو، سعودی عرب، سیشلز، سربیا، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جزائر سولومن، جنوبی کوریا، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، بہاماس، نیدرلینڈ، برطانیہ، امریکہ، یوکرین، یوراگوئے، ویٹیکن، ہیلینک، بوسنیا اور ہرزیگوینا، آرمینیا، فجی اور کوسوو کو بھی شامل کیا ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں