اماراتی ویزوں کے اجراء یا تجدید کا عمل مزید آسان ہوگیا

ہیلتھ انشورنس کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے کی سہولت متعارف کروادی گئی

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 17 فروری 2024 12:48

اماراتی ویزوں کے اجراء یا تجدید کا عمل مزید آسان ہوگیا
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری 2024ء ) متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے اجراء یا تجدید کا عمل مزید آسان بناتے ہوئے ہیلتھ انشورنس کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے کی سہولت متعارف کروادی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزہ کے لیے درخواست دینے والے افراد اب ہیلتھ انشورنس کی تفصیلات آن لائن اپ ڈیٹ کرسکیں گے، ہیلتھ انشورنس پالیسیوں کو براہ راست متحد پلیٹ فارم سے الیکٹرانک طور پر منتقل کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزوں کے اجراء یا تجدید کے لیے درخواست دہندگان خود 19 فروری بروز سوموار سے ہیلتھ انشورنس کی تفصیلات گھر بیٹھے آن لائن اپ لوڈ کر سکتے ہیں، جس سے انہیں دستاویزات کو خود جاکر دستی طور پر جمع کرانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی (ICP) نے کہا ہے کہ ہیلتھ انشورنس پالیسیاں جو کہ تسلیم شدہ ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کے ذریعہ جاری کی جاتی ہیں ان کو براہ راست متحد پلیٹ فارم سے الیکٹرانک طور پر منتقل کیا جائے گا۔

آئی سی پی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سہیل سعید الخیلی نے یقین دلایا ہے کہ یہ عمل ایک محفوظ لنک کے ذریعے کیا جائے گا، ڈیجیٹل عمل ویزہ کی درخواست اور تجدید کے لیے وقت کو مختصر کر دے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ ورک ویزوں کی تلاش میں عالمی ہنر مندوں کے لیے ترجیحی مقامات میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے، اس کے بعد نیدرلینڈ، فرانس، برطانیہ اور سنگاپور کا نمبر ہے، یہ یو اے ای کے لیے ایک اہم کامیابی ہے جس میں ایک سرکردہ عالمی کاروباری مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے اور پوری دنیا سے پیشہ ورانہ کیڈرز اور قابلیت کے لیے ایک بڑی کشش ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سب سے نمایاں شعبے جو روزگار میں اس نمو کو آگے بڑھا رہے ہیں، ان میں مالیاتی خدمات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سافٹ ویئر، مینجمنٹ کنسلٹنگ، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ سب سے نمایاں ہیں جو عالمی ٹیلنٹ کو متحدہ عرب امارات کی طرف راغب کرتے ہیں، جب کہ متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ مانگ والی ملازمتوں میں انتظامی مشیر، مینیجرز، سافٹ ویئر انجینئرز، مارکیٹنگ مینیجرز اور سٹریٹجک پلاننگ مینیجرز شامل ہیں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں