دنیا بھر میں ورک ویزہ کی مانگ میں یو اے ای سرفہرست

مالیاتی خدمات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سافٹ ویئر، مینجمنٹ کنسلٹنگ، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کے شعبے عالمی ٹیلنٹ کو متحدہ عرب امارات کی طرف راغب کررہے ہیں

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 3 فروری 2024 14:37

دنیا بھر میں ورک ویزہ کی مانگ میں یو اے ای سرفہرست
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 فروری 2024ء ) دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کے ورک ویزہ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ خلیجی اخبار الامارات الیوم کے مطابق عالمی انسانی وسائل کی انتظامی کمپنی ’ڈیل‘ نے اپنی سالانہ عالمی ملازمت کی رپورٹ کے نتائج میں بتایا ہے کہ ورک ویزوں کی تلاش میں عالمی ہنر مندوں کے لیے ترجیحی مقامات میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے، اس کے بعد نیدرلینڈ، فرانس، برطانیہ اور سنگاپور کا نمبر ہے، یہ یو اے ای کے لیے ایک اہم کامیابی ہے جس میں ایک سرکردہ عالمی کاروباری مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے اور پوری دنیا سے پیشہ ورانہ کیڈرز اور قابلیت کے لیے ایک بڑی کشش ہے۔

ڈیل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رپورٹ اعداد و شمار کے تجزیہ پر مبنی ہے جس میں 160 ممالک میں 3 لاکھ ملازمت کے معاہدے اور 20 ہزار کلائنٹس شامل ہیں، جو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے روزگار کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو ظاہر کرتے ہیں، رپورٹ میں سب سے نمایاں شعبوں پر روشنی ڈالی گئی جو روزگار میں اس نمو کو آگے بڑھا رہے ہیں، ان شعبوں میں مالیاتی خدمات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سافٹ ویئر، مینجمنٹ کنسلٹنگ، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ سب سے نمایاں ہیں جو عالمی ٹیلنٹ کو متحدہ عرب امارات کی طرف راغب کرتے ہیں جب کہ سروے رپورٹ میں متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ مانگ والی ملازمتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن میں انتظامی مشیر، مینیجرز، سافٹ ویئر انجینئرز، مارکیٹنگ مینیجرز اور سٹریٹجک پلاننگ مینیجرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیل کی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ طارق سلام نے کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کی گئی تازہ ترین عالمی ملازمت کی رپورٹ کے نتائج اس قابل ذکر تبدیلی کا ثبوت ہیں کہ متحدہ عرب امارات کو کاروبار کے میدان میں ایک اہم عالمی مراکز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، یہ سب تبدیلی، ٹیلنٹ اور جدت طرازی کی حمایت کرنے کے لیے ملک کے پختہ عزم کی وجہ سے ہے، اس میں کام کا ایک متحرک ماحول بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جو پوری دنیا سے ٹیلنٹ کو راغب کرنے میں مدد کرتا ہے اور بھرتی کی ایک سرکردہ منزل کے طور پر یو اے ای کی پوزیشن کو بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "متنوع اور کثیر الثقافتی افرادی قوت سب سے اہم طاقتوں میں سے ایک ہے جو متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ کو ممتاز کرتی ہے، بین الاقوامی ٹیلنٹ کو راغب کرنا اور اسے برقرار رکھنا متحدہ عرب امارات کی مسلسل اقتصادی ترقی کو حاصل کرنے اور عالمی منڈی میں اس کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں معاون ہے"۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں