امارات نے رمضان المبارک میں ملازمین کیلئے اوقات کار کم کردیئے

مقدس مہینے کے دوران کام کے اوقات کی تعداد میں 2 گھنٹوں تک کمی کی جائے گی

Sajid Ali ساجد علی منگل 5 مارچ 2024 10:00

امارات نے رمضان المبارک میں ملازمین کیلئے اوقات کار کم کردیئے
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2024ء ) متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل و ایمریتائزیشن (ایم او ایچ آر ای) نے رمضان المبارک کے دورن نجی شعبے کے ملازمین کے اوقات کار میں کمی کا اعلان کر دیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے کہا کہ "اسلامی مقدس مہینے کے دوران کام کے اوقات کی تعداد میں 2 گھنٹوں تک کمی کی جائے گی، تاہم کمپنیوں کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اپنے کام کی نوعیت کے تحت ماہ مقدس کے دوران روزانہ کام کے اوقات میں لچکدار یا ریموٹ ورک کے نظام الاوقات کو نافذ کریں"، یو اے ای میں کام کے اوقات کا اطلاق روزہ دار اور روزہ نہ رکھنے والے ملازمین پر ہوتا ہے، جو اس مقدس مہینے کے دوران روحانی سرگرمیوں اور ثقافتی طریقوں میں ان کی شرکت کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (ایف اے ایچ آر) نے بھی وفاقی حکام کے ملازمین کے لیے رمضان المبارک کے دوران سرکاری اوقاتِ کار مقرر کرنے کا سرکلر جاری کیا، جس کے تحت مقدس مہینے میں تمام وزارتیں اور وفاقی ایجنسیاں صبح 9 بجے تا دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک پیر تا جمعرات کام کریں گی۔ دبئی اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈیپارٹمنٹ (آئی اے سی اے ڈی ) کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے تصدیق کے بعد رواں برس رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 12 مارچ سے شروع ہونے کی امید ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں