ابوظہبی: بیوی کی سہیلی سے تعلقات بنانے والے بے وفا خاوند کو کرارا جواب مِل گیا

عرب خاتون نے خاوند کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے خود بھی ایک شخص سے جنسی تعلقات اُستوار کر لئے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 4 فروری 2020 12:19

ابوظہبی: بیوی کی سہیلی سے تعلقات بنانے والے بے وفا خاوند کو کرارا جواب مِل گیا
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 فروری 2020ء) اماراتی ریاست ابوظہبی کے علاقے العین میں مقیم ایک عرب خاوند کو اپنی بیوی سے بے وفائی کرنا بہت بھاری پڑ گیا۔ ناراض بیوی نے اپنے شوہر کو مزہ چکھانے کے لیے ایک اور شخص سے جنسی تعلقات اُستوار کر لیے۔ بے وفا خاوند نے حقیقت کا علم ہونے پر اپنی بیوی کے خلاف طلاق کا مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک عرب مُلک سے تعلق رکھنے والا جوڑا کچھ سال قبل شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔

دونوں کی زندگی بہترین گزر رہی تھی ، ان کا آنگن بچوں کی خوشیوں سے بھی بھر گیا۔ اچانک عرب خاتون کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ اُس وقت پہنچا جب اُسے پتا چلا کہ اُس کا خاوند کسی اور خاتون سے عشق لڑا رہا ہے اور اس سے جسمانی تعلقات بھی قائم کر چکا ہے، اور یہ عورت کوئی غیر نہیں بلکہ اُس کی عزیز ترین سہیلی تھی۔

(جاری ہے)

عرب خاتون کو اپنے خاوند اور سہیلی کے اس دوغلے کردار نے شدید مشتعل کر دیا۔

خاتون کا اپنے خاوند سے شدید جھگڑا ہوااور اس نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اپنے خاوند کو چھوڑ کر بچوں سمیت واپس والد کے گھر منتقل ہو جائے گی۔ اپنا گھر اُجڑتا دیکھ کر بے وفا خاوند معافی مانگنے پر اُتر آیا اور اس نے ناراض بیوی کے سامنے انکشاف کیا کہ اُس کی سہیلی ہی اس معاملے میں اصل قصور وار ہے کیونکہ اُس نے ہی پہلے اُسے واٹس ایپ پر محبت بھرے پیغامات بھیج کر اُسے اپنی طرف مائل کیا تھا۔

خاوند نے بیوی کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ کبھی اُس سے بے وفائی نہیں کرے گا۔ ناراض خاتون نے وقتی طور پر اپنے خاوند کو معاف کر دیا تاہم اس نے اپنے انتقام سے بھرپور دِل میں یہ فیصلہ کر لیا کہ کہ وہ اپنے خاوند کو اس کے ہرجائی پن پر ایسی اذیت پہنچائے گی کہ وہ مرتے دم تک بھُول نہیں پائے گا۔چند ماہ بعد عرب خاتون نے سوشل میڈیا کو اپنے انتقامی جذبے کی تسکین کے لیے سہارا بنایا۔

خاتون نے دُبئی میں ہی مقیم ایک شادی شدہ نوجوان سے سوشل میڈیا پر رابطہ بڑھانا شروع کر دیا۔ جس کے بعد اُن کے درمیان باقاعدہ جسمانی تعلق قائم ہو گیا۔ دونوں کے درمیان واٹس ایپ پر محبت بھرے پیغامات کا تبادلہ بھی ہونے لگا۔ ادھر خاوند کو بھی اپنی بیوی کا انداز اور طور طریقے بدلے بدلے سے دکھائی دینے لگے۔ ماضی کی باوفا بیوی نے اب اپنے خاوند کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا تھا۔

آخر خاوند نے سارے معاملے کی ٹوہ لی تو اس پر انکشاف ہوا کہ اُس کی محبوب بیوی اب اُس کی نہیں رہی، بلکہ کسی اور شخص کے ساتھ جذباتی اور جسمانی وابستگی قائم کر چکی ہے۔ جس کے بعد خاوند نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کی خاطر فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ہرجائی خاوند نے اپنی ہرجائی بیوی کے خلاف یہ موقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ اس کی بیوی بے وفائی کی مرتکب ہوئی ہے، اس لیے طلاق کی صورت میں اس کے نان و نفقہ اور مہر کی ادائیگی کے معاملات کو منسوخ کر دیا جائے اور بچوں کو اُن کی ماں کے خراب کردار کے باعث باپ کی تحویل میں دیا جائے۔ اس مقدمے کا فیصلہ اگلی سماعت پر سُنایا جائے گا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں