پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ، یو اے ای نے متبادل انتظامات کرنا شروع کردیئے

ابوظہبی نے ٹی10لیگ کے حقوق 5 برس کیلئے اپنے نام محفوظ کرلیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 مارچ 2019 14:20

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ، یو اے ای نے متبادل انتظامات کرنا شروع کردیئے
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2019ء) پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سے یو اے ای کو اپنی فکر پڑگئی، ابوظہبی نے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے ٹی 10 لیگ کے حقوق 5 برس کیلئے اپنے نام محفوظ کرلیے۔پی ایس ایل کے آخری 8 میچز کے پاکستان میں کامیاب انعقاد اور حکومت اور پی سی بی کی جانب سے آئندہ برس پوری لیگ اپنے ملک میں کرانے کے اعلان سے متحدہ عرب امارات مستقبل کا سوچنے لگا ہے۔

سب سے پہلے ابوظہبی نے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے ٹی 10 لیگ کے حقوق پانچ برس کے لیے اپنے نام محفوظ کرلیے اور اس کا نام اب ابوظہبی ٹی 10 لیگ ہوگا، اس کے گزشتہ2 ایونٹس شارجہ میں ہوئے تھے۔ ایونٹ کے چیئرمین شجیع الملک کا کہنا ہے کہ شارجہ میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے ہم دیگر وینیوز میں بھی مقابلوں کے انعقاد کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ابوظہبی کی پیشکش ایسی تھی کہ ہم نے ایونٹ کو وہاں تک محدود کردیا جو23 اکتوبر سے شروع ہوکر3نومبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ادھر ابوظہبی کرکٹ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو میٹ باﺅچر نے کہاکہ پی ایس ایل کے آخری مقابلوں کے پاکستان میں شاندار انعقاد اور وہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ کی ممکنہ واپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا، شجیع الملک کی صورت میں ہمیں وہی شراکت مل گئی جس کی ضرورت تھی، ٹی 10 ایک بہترین فارمیٹ ہے۔                            

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں