دُبئی میں کورونا وبا کے دوران گھر پرمیوزک بینڈ بُلوانے والی خاتون کی شامت آ گئی

پولیس کی جانب سے خاتون پر 10 ہزار درہم کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا، تقریب کے شرکاء کو بھی فی کس 5 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 22 ستمبر 2020 10:56

دُبئی میں کورونا وبا کے دوران گھر پرمیوزک بینڈ بُلوانے والی خاتون کی شامت آ گئی
دُبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر2020ء) دُبئی پولیس نے ایک عورت کو اپنے گھر میں رقص وسرود کی محفل سجانے پر 2722 ڈالر (10 ہزار درہم) جرمانہ عاید کردیا ہے۔اس عورت کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موسیقی کی محفل منعقد کی تھی۔العربیہ نیوز کے مطابق پولیس نے اس عورت کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ البتہ بتایا ہے کہ اس نے اپنے گھر میں موسیقی کے ایک طائفے کی پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔

اس بینڈ نے متعدد مہمانوں کے سامنے اپنے فن کا جادو جگایا تھا۔ان مہمانوں نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی کی تھی اور نہ ان میں سے کسی نے چہرے پر فیس ماسک پہن رکھا تھا۔دبئی پولیس کے شعبہ تفتیش جرائم عامہ کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر جمال سالم الجلاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس عورت کو 2020ء کے ضابطہ نمبر 38 کی خلاف ورزی کے الزام میں 10 ہزار درہم جرمانہ عاید کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضابطے کے تحت جوکوئی فرد بھی لوگوں کو کسی اجتماع یا اجلاس میں شرکت کی دعوت دے گا،نجی یا عوامی سطح پر کوئی تقریب منعقد کرے گا اور عوامی مقامات یا نجی فارموں میں لوگ موجود ہوں گے تو انھیں جرمانہ عاید کیا جائے گا۔الجلاف کا کہنا ہے کہ موسیقی بینڈ کے ارکان اور گھر میں منعقدہ تقریب میں موجود تمام افراد کو 1361ڈالر (5000 درہم) فی کس جرمانہ عاید کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایک مشہور اداکارہ کو بھی اپنی سالگرہ کی دو پارٹیاں ریسٹورنٹس میں منعقد کرنے پر بھاری جرمانہ کیا گیا ہے۔ عرب اداکارہ نے اپنی سالگرہ تقریبات کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں، جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اس پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں