اماراتی رہائشیوں کیلئے اہم ٹریفک خلاف ورزی کا الرٹ جاری

چلتی گاڑی کی سن روف یا کھڑکی سے باہر نکلنے ہر 2 ہزار درہم تک جرمانہ ہوگا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 10 فروری 2024 17:05

اماراتی رہائشیوں کیلئے اہم ٹریفک خلاف ورزی کا الرٹ جاری
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2024ء ) متحدہ عرب امارات کی پولیس نے رہائشیوں کو ایک اور خلاف ورزی سے خبردار کردیا۔ خلیجی اخبار الامارات الیوم کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ چلتی گاڑی کی کھڑکی یا سن روف سے باہر نکلنا قانونی کی خلاف ورزی ہے جس پر چالان کیا جاتا ہے، اس حوالے سے دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر کرنل سیف المزروعی نے مزید کہا کہ چلتی گاڑی کی کھڑی سے باہر جھانکنا یا گاڑی کی چھت پربیٹھنا حادثے کی وجہ بن سکتا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ 5 ماہ کے دوران ایسا کرنے والے متعدد افراد حادثے کا شکار ہوچکے ہیں، ایسا کرنے والوں کا چالان کیا جاتا ہے، قانون کے تحت اس خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر ناصرف 2 ہزار درہم جرمانہ کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ ان کی گاڑی کو بھی 60 روز کے لیے پولیس یارڈ میں بند کردیا جاتا ہے، ایسا کرنے والے ڈرائیور کے 23 پوائنٹ بھی کم کر دیئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر کرنل المزروعی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ چلتی گاڑی کی کھڑکیوں سے باہر کی جانب نکلنا یا گاڑی کی چھت پر سوار ہونا انتہائی نامناسب عمل ہے جس کے باعث صرف گاڑی میں سوار افراد ہی نہیں بلکہ اس فعل کی وجہ سے ارد گرد کے دوسرے لوگ بھی حادثے اور مشکلات کا شکار ہوں گے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں