متحدہ عرب امارت افسوسناک واقعہ گھر میں آگ لگ گئی،7 بچے دم گھنٹے سے جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 22 جنوری 2018 14:06

متحدہ عرب امارت افسوسناک واقعہ گھر میں آگ لگ گئی،7 بچے دم گھنٹے سے جاں بحق
فیوجیرہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست فیوجیرہ میں پیر کے روز گھر کے صحن میں آگ لگنے سے 7 بچے جو گھر میں سوئے ہوئے تھے ، دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ تحقیقات کے مطابق آگ بچوں کے کمرے میں موجود ائیر کنڈیشنر کی وجہ سے لگی ۔ بچوں کی ماں نے پرسان حالات میں پولیس کو کال کی اور بتایا کہ اسکے گھر میں آگ لگ گئی ہے اور اس کے بچے گھر کے اندر ہیں۔

تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں اطلاع کافی دیر سے موصول ہوئی جسکی وجہ سے ریسکیو آپریشن کرنے کے باوجود وہ بچوں کو بچا نہ سکے۔

(جاری ہے)

اس خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں چار لڑکے تھے اور تین لڑکیا ں تھیں جبکہ سب سے بڑے بچے کے عمر 13 سال اور سب سے چھوٹے بچے کی عمر 5 سال تھی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق بچوں کی ماں بھی سوئی ہوئی تھی کہ جب اسکی آنکھ کھلی تو پورے گھر میں دھواں پھیل چکا تھا جس پر اسنے فوری طور پر پولیس کو کال کی اور مدد طلب کی۔ سیکیورٹی فوسرز کے اعلی عہدیداران اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن کے لیے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے۔ سیکیورٹی فورسز کے جنرل ڈرایکٹر کا کہنا تھا کہ وہ ابھی بھی حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں ۔

فجیرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں