فجیرہ: خود کو سی آئی ڈی افسر ظاہر کرنے والا فراڈیا پکڑا گیا

ملزم ناجائز طور پر میڈیکل سہولتوں حاصل کرنے کی خاطر ایک مقامی ہسپتال آیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 26 اپریل 2019 11:36

فجیرہ: خود کو سی آئی ڈی افسر ظاہر کرنے والا فراڈیا پکڑا گیا
فجیرہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،25 اپریل 2019ء) پولیس کی جانب سے ایک غیر مُلکی کو خود کو سی آئی ڈی اہلکار ظاہر کر کے میڈیکل سہولتیں حاصل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا تعلق ایک خلیجی ممالک سے بتایا جاتا ہے اور جس کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ ملزم کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ایک نجی اسپتال کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف درخواست دائر کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزم نے خود کو جعلی طور پر سی آئی ڈی محکمے کا افسر ظاہر کیا تھا۔

ملزم نے اسپتال میں میڈیکل سہولتوں کے حصول کی خاطر دو سرکاری کارڈز کا استعمال کیا۔ ایک کارڈ اُس کی اماراتی شناخت سے متعلق تھا جبکہ دُوسرا کارڈ سی آئی ڈی محکمے کا تھا۔ اسپتال والوں کو ملزم کے سی آئی ڈی اہلکار ہونے پر شک گزرا تھا۔

(جاری ہے)

جب پولیس نے ملزم کے کارڈز کی تفتیش کی تو پتا چلا کہ وہ قطعی طور پر سی آئی ڈی محکمے کا اہلکار نہیں تھا، اُس نے محض ہسپتال میں مفت علاج کروانے کی خاطر جعلی کارڈ بنوایا تھا۔

جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے عدالت کے رُوبرو یہ موقف اپنایا کہ اُس نے وہی کارڈز پیش کیے تھے جو اُس کے آجر کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے۔ اُس نے کوئی سی آئی ڈی اہلکار کا کوئی جعلی کارڈ نہیں بنوایا۔ عدالت کی جانب سے اس مقدمے کا فیصلہ 30 اپریل 2019ءکو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فجیرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں