فجیرہ: گھریلو ملازمہ نے اپنی مالکن کی بیٹی کی تصویریں بوائے فرینڈ کو شیئر کر دیں

ایشیائی ملازمہ دونوں خواتین کی خفیہ طریقے سے تصویریں بناتی رہی

بدھ 19 جون 2019 13:44

فجیرہ: گھریلو ملازمہ نے اپنی مالکن کی بیٹی کی تصویریں بوائے فرینڈ کو شیئر کر دیں
فجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،19 جُون 2019ء) پولیس نے ایک غیر مُلکی ملازمہ کو اپنی مالکن اور اس کی بیٹی کی تصویریں اپنے موبائل میں رکھنے اور پھر بوائے فرینڈ کو بھجوانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ اماراتی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اُس کی ملازمہ اُن کے بیڈ رومز اور دیگر کمروں کی صفائی کرتے وقت ہاتھ میں موبائل فون تھامے رکھتی تھی۔اسکے اس رویئے پر کئی بار شک بھی ہوا مگر پھر نظر انداز کر دیا گیا۔

ایک روز ملازمہ اپنا فون صفائی کرتے کرتے مالکن کے کمرے میں ہی بھول گئی۔ جب مالکن نے اُس کے سمارٹ فون کی گیلری چیک کی تو یہ دیکھ کر اُس کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ اس میں اُس کی اور بیٹی کی سینکڑوں تصویریں موجود تھیں۔ بعض تصویروں میں ماں بیٹی گھرمیں نامکمل لباس میں بھی نظر آرہی تھیں۔

(جاری ہے)

جبکہ کچھ تصاویر میں وہ لا پرواہ اندازمیں بیٹھی دکھائی دے رہی تھیں، جن سے اُن کے جسمانی خد و خال واضح ہو رہے تھے۔

مگر خاتون کو اس وقت مزید اشتعال آیا جب اُسے دیکھا کہ یہ تصاویر ملازمہ نے اپنے کسی جاننے والے کو بھی شیئر کی تھیں۔ یہ سب دیکھ کرخاتون کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔اس نے فوری طور پر پولیس کو کال کر کے سارے معاملے  سے آگاہ کیا جس نے غیر مُلکی ملازمہ کوگرفتار کرلیا۔ملازمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ یہ تصاویر اس نے بغیر اجازت کے چوری چوری بنائی تھیں اور پھر انہیں اپنے بوائے فرینڈ کو شیئر کیا تھاجو اکثر مالکن کے گھر میںاُسے ملنے آتارہتا تھا۔ ملازمہ نے عدالت میں اپنے جُرم کا اعتراف کرلیا۔اس مقدمے کا فیصلہ اگلے ماہ سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فجیرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں