25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا، یورپ سب میرین کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی

متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرہ میں کیبل کی خرابی کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر

muhammad ali محمد علی پیر 11 اکتوبر 2021 22:02

25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا، یورپ سب میرین کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی
فجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2021ء) 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا، یورپ سب میرین کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی، متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرہ میں کیبل کی خرابی کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں انٹرنیٹ فراہمی کیلئے استعمال ہونے والی زیر سمندر کیبل میں سنگین خرابی ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 40 ٹیرا بائیٹ کی اہم ترین کیبل متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرا کے قریب خراب ہوئی جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم ہو گئی، دیگر کئی ممالک کے انٹرنیٹ صارفین بھی سست انٹرنیٹ کی شکایت کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں، اسی لیے اس صورتحال میں انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے۔ تاہم ایشیا، یورپ سب میرین کیبل میں آنے والی خرابی ٹھیک ہونے تک کئی ممالک میں سست انٹرنیٹ رفتار کی شکایت برقرار رہے گی۔

فجیرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں