راس الخیمہ: پاکستانی کمیونٹی نے بھاری مصیبت میں پھنسے ہم وطن کو بچا لیا

پاکستانی نوجوان پر دوست کی موت کا ذمہ ہونے پر 2لاکھ درہم کا جرمانہ عائدکیا گیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 5 جنوری 2019 12:18

راس الخیمہ: پاکستانی کمیونٹی نے بھاری مصیبت میں پھنسے ہم وطن کو بچا لیا
راس الخیمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری 2019ء) پاکستان میں بسنے والے افراد نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش ہوتے ہیں۔ یہی پاکستان روزگار کی خاطر دُوسرے ممالک میں جا بستے ہیں تو اُن کا جذبۂ ہمدردی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ راس الخیمہ میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے ایک ہم وطن نوجوان کو مصیبت کی گہری کھائی سے نکال لیا۔ نوجوان پر الزام تھا کہ اُس کی غیر ذمہ دار ڈرائیونگ کے باعث اُس کا اکیس سالہ ہم وطن عبدالرحمن زندگی سے محروم ہو گیا تھا۔

اس کار حادثے کے دوران کار میں سوار چار دیگر پاکستانیوں کو بھی شدید زخم آئے تاہم اُن کی جان بچا لی گئی۔ یہ واقعہ 14 دسمبر 2018ء کو پیش آیا تھا۔ جب پاکستانی نوجوان کیمپنگ کی غرض سے راس الخیمہ جا رہے تھے۔ ایک پہاڑی علاقے میں اچانک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی دُور جا گری جس کے باعث گاڑی میں سوار عبدالرحمن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ گاڑی ڈرائیو کرنے والے نوجوان سمیت تین دیگر پاکستانیوں کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی لاش کو پاکستان منتقل کر دیا گیا تھا۔ عدالت میں گاڑی چلانے والے نوجوان کو غفلت کا مرتکب قرار دے کر فیصلہ سُنایا گیا تھا کہ وہ مرحوم کو دیت کی مد میں 2 لاکھ درہم کی رقم ادا کرے گا۔ نوجوان ایک کم آمدنی والا ورکر تھا جس کے باعث وہ بہت پریشان رہنے لگا تھا۔ جس پر نوجوان کے 10 کے قریب دوستوں اور رشتہ داروں نے مِل کر اُس کے ذمے دیت کی رقم اکٹھی کر کے راس الخیمہ کورٹ میں جمع کروا دی۔

رأس الخيمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں