امارات میں گھروں سے چوریاں کرنے والا ایشیائی گروہ گرفتار

تعمیر کے آخری مراحل والے گھروں سے تاریں، بجلی کی تنصیبات، واٹر پمپس اور دیگر مہنگی اشیاء چرانے والے گینگ کو قید کی سزا سنادی گئی‘ سزا پوری ہونے پر ملزمان کو ملک بدر کردیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی منگل 13 دسمبر 2022 16:10

امارات میں گھروں سے چوریاں کرنے والا ایشیائی گروہ گرفتار
راس الخیمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 دسمبر 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں گھروں سے چوریاں کرنے والے ایشیائی گروہ کو گرفتار کرکے سزا سنادی گئی، یہ گینگ تعمیر کے آخری مراحل والے گھروں سے تاریں، بجلی کی تنصیبات، واٹر پمپس اور دیگر مہنگی اشیاء چراتا تھا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق راس الخیمہ فوجداری عدالت نے 15 زیر تعمیر گھروں سے چوری کرنے پر 4 ایشیائی باشندوں کو قید کی سزا سنائی ہے، انہیں سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ گینگ نے ایسے گھروں کو نشانہ بنایا جو تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں اور وہاں سے تاروں، بجلی کی تنصیبات، واٹر پمپس اور دیگر ہلکی لیکن مہنگی اشیاء چوری کرنے کے لیے باڑ پر چڑھائی کرنے کے بعد دروازے اور کھڑکیاں توڑنے ہوئے اندر داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس ریکارڈ کا کہنا ہے کہ انہیں زیر تعمیر گھروں سے چوری کی 15 رپورٹیں موصول ہوئیں، جس پر انہوں نے سی آئی ڈی افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے پھر تفتیش کی جس کی وجہ سے وہ اس کیس کے حوالے سے اہم شواہد اکٹھے کرنے میں کامیاب ہوئے، افسران کو کچھ لوگوں پر شبہ تھا جو رات کے وقت ایک مخصوص علاقے میں دوسروں کے لیے انتظار کر رہے تھے، انہیں گرفتار کیا گیا اور مشتبہ افراد سے آری، قینچی اور کاٹن کے دستانے کا ایک تھیلا برآمد ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس میں انہوں نے تفصیل سے اپنے جرائم کا اعتراف کیا، اس لیے ان پر 15 گھروں سے چوری کا الزام لگایا گیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ سامان چرا کر کہاں کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسے ایشیائی شہریت کے حامل شخص کو فروخت کیا، جس کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتا تھا کہ سامان چوری ہوا ہے۔

رأس الخيمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں