امارات میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بہترین موقع

بڑے عالمی برانڈز کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہی 10 ہزار سے زائد نئی آسامیوں کی خوشخبری سنادی گئی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 3 مئی 2023 11:37

امارات میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بہترین موقع
راس الخیمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 مئی 2023ء ) متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمندوں کو 10 ہزار سے زائد نئی آسامیوں کی خوشخبری سنادی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق آنے والے چند سالوں میں راس الخیمہ کے مہمان نوازی کے شعبے میں 10 ہزار سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی کیوں کہ مشہور ہاسپیٹلٹی برانڈ وین ریزورٹس سمیت متعدد نئے ہوٹل اپنے دروازے کھولیں گے، راس الخیمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راکی فلپس نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر راس الخیمہ کے پاس 8 ہزار چابیاں ہیں اور ہم اس سال 450 اضافی کمروں کی تلاش کر رہے ہیں، اگلے سال یہ تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوجائے گی اور ہم اگلے پانچ سالوں میں کمروں کی تعداد کو دوگنا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ 2023ء میں امارات نے انٹرکانٹی نینٹل، ہیمپٹن اور موواین پک کو اپنے دروازے کھولتے ہوئے دیکھا، اس سال امارات مینا العرب میں اننترہ ہوٹل کے ساتھ ساتھ الحمرا میں سوفیٹل ہوٹل کا افتتاح کرے گا، اس کے علاوہ کئی بڑے کھلاڑیوں نے راس الخیمہ میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جن میں ال دار، ابوظہبی نیشنل ہوٹلز اور ایمار شامل ہیں جس کا امارات کی مہمان نوازی کی مارکیٹ پر بہت زیادہ اثر پڑے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں قائم وائن ریزورٹس آنے والے چند سالوں میں راس الخیمہ میں 3.9 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایک ہزار سے زیادہ کمروں کا ایک ہوٹل کھولے گا جس میں گیمنگ ایریا اور دیگر خصوصیات بھی شامل ہوں گی، نئی جائیدادوں کو چلانے کے لیے اگر جلد نہیں تو 2030ء تک ہوٹلوں کے ذریعے 10 ہزار سے زیادہ نئے ملازمین بھرتی کیے جائیں گے۔ راس الخیمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ 2023 اب تک کا بہترین سال ہے جس میں راس الخیمہ میں سیاحوں کی تعداد میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 2019ء کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 1.13 ملین تک پہنچ گئی، ہم توقع کرتے ہیں کہ 2023ء اب تک کا بہترین کارکردگی کا سال ہوگا، متعدد عوامل سیاحت کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں جیسے کہ متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ، سفید ریت کے 64 کلومیٹر کے صحرا اور نئے ہوٹلوں سے مختلف عناصر جو کھولے گئے ہیں، امارت ایڈونچر ٹورازم کے لیے بھی ایک پرکشش مقام ہے کیوں کہ یہ سب سے طویل زپ لائن، اسکائی ٹور، جیس سیڑھی اور ہائیکنگ ٹریلز کی میزبانی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راس الخیمہ ایک عالمی منزل میں تبدیل ہو رہا ہے، وین ریزورٹس کا سیاحت پر زبردست اثر پڑے گا، ہمیں یقین ہے کہ دہائی کے آخر تک امارت سالانہ 50 لاکھ سیاحوں کو راغب کرنے میں کامیاب ہو جائے گی، پوری امارات کا ایک ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے جو پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گا اور اس بات کو بھی ممکن بنایا جائے گا کہ یہ ترقی امارت کے منصوبوں کے مطابق ہو۔

رأس الخيمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں