متحدہ عرب امارات میں کارکنوں اور آجروں کے حقوق کی حفاظت کے لیے نئے قوانین متعارف

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 5 اپریل 2018 15:07

متحدہ عرب امارات میں کارکنوں اور آجروں کے حقوق کی حفاظت کے لیے نئے قوانین متعارف
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اپریل 2018ء) متحدہ عرب امارات نے کارکنوں اور آجروں کی حفاظت کے لئے کئی نئے قوانین جاری کر دئیے ہیں ۔ ابو ظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ (ADJD) کے پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر حسن الحمادی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ملازمین کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

امام حمادی نے 2017 کےحالیہ وفاقی قانون نمبر10 کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب سے متحدہ عرب امارات میں تمام کارکنوں کو مخصوص گھنٹوں کے لیے ہی کام کرنا ہو گا ، انھیں بیمار ہونے پر کی جانے والی چھٹی کی ادائیگی بھی جائے گی اور ہفتے میں تمام گھریلو ملازمین کو ایک چھٹی ضرور دی جائے گی ۔

اس قانون سے محکموں میں سماجی تحفظ کی فض قائم کی جا سکے گی اور انسانی وسائل اورامارت کے ٹربیونلز تک خصوصی رسائی سمیت تمام کارکنوں کے لئے مہذب کام کرنے کے حالات کو فروغ دیا جاسکے گا۔ مزید یہ کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین اورآجروں کو 100,000 درہم تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں