اقوام متحدہ کی منظور شدہ 6 کورونا ویکسین لگوانے والوں کو امریکہ کے سفر کی اجازت مل گئی

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ کورونا ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو امریکہ آنے دیا جائے گا۔ امریکی حکام

Sajid Ali ساجد علی اتوار 10 اکتوبر 2021 13:48

اقوام متحدہ کی منظور شدہ 6 کورونا ویکسین لگوانے والوں کو امریکہ کے سفر کی اجازت مل گئی
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 اکتوبر 2021ء ) اقوام متحدہ کی منظور شدہ 6 کورونا ویکسین لگوانے والوں کو امریکہ کے سفر کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریگولیٹر ایف ڈی اے فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی منظوری دے چکی ہے تاہم اب اس حوالے سے امریکی حکام نے کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ کورونا ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو امریکہ آنے دیا جائے گا۔

دوسری طرف برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے 47 ملکوں کو اپنی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے ، گرانٹ شاپس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 47 ممالک سے آنے والے ویکسینیٹڈ افراد کو ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گاجبکہ یہ ممالک پیر سے ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے ، گرانٹ شاپس کا مزید کہنا تھا کہ پیر صبح 4 بجے کے بعد پاکستان سمیت 37 ممالک سے آنے والوں کے ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول ہونگے ، انہوں نے کہا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا ،تاہم تمام مسافروں کیلئے لوکیٹر فارم بھرنا لازمی ہوگا ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب صرف 7 ممالک برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ برطانوی حکومت نے پاکستان میں لگائی جانے والی فائزر، آسٹرازینیکا اور موڈرنا کی ویکسین تسلیم کی ہیں ، برطانوی حکام کے مطابق ریڈ لسٹ سے باہر ممالک کے ایسے مسافر جنہوں نے تسلیم شدہ ویکسین نہ لگوائی ہوں، ان افراد کو پہلے کی طرح سفر سے 2 روز قبل، برطانیہ پہنچنے کے دوسرے اور 8ویں دن کرونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، جبکہ 10 روز کیلئے قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔ یہاں واضح رہے کہ برطانیہ نے کچھ روز قبل ہی شدید سفارتی دباو کے بعد پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے خارج کیا تھا۔

واشنگٹن میں شائع ہونے والی مزید خبریں