- Home
- International
- News
- امریکا کا ویکسین شدہ برطانوی اور یورپی شہریوں پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان
امریکا کا ویکسین شدہ برطانوی اور یورپی شہریوں پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان
امریکا نے سابق صدر ٹرمپ کے دورِ حکومت میں برطانوی اور یورپی شہریوں پر عائد سفری پابندیاں 18 ماہ بعد اٹھانے کا فیصلہ کیا، جس کے تحت مکمل ویکسی نیشن کرانے والے افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت ہوگی، ذرائع
دانش احمد انصاری پیر 20 ستمبر 2021 22:36
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امریکی فیصلے کے تحت ایسے افراد کو بھی امریکا میں داخلے کی اجازت ہوگی جو ایسے کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز میں حصہ لے چکے ہیں جو اب تک برطانیہ میں منظور نہیں ہوئی ہے جب کہ فیصلے سے 40 ہزار افراد امریکا میں داخلے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال میں امریکی شہری، رہائشی اور اسپیشل ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کو ہی یورپی ممالک سے امریکا میں داخلے کی اجازت ہے۔ دوسری جانب گذشتہ روز برطانوی حکومت نے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے پاکستان کا نام خارج کر دیا تھا۔ پاکستان سمیت کل 8 ممالک کا نام ریڈ لسٹ سے خارج کیا گیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ ترکی، مصر، مالدیپ، سری لنکا، کینیا، عمان اور بنگلہ دیش کو بھی ریڈ لسٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔ کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے کہ گذشتہ 5 ماہ پاکستان سے برطانیہ سفر کرنے والوں کیلئے بہت مشکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ مل کر کام کرتے رہیں گے، دونوں ممالک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ سے ہی عوام کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے سفری پابنديوں کی درجہ بندی بھی کردی جبکہ نئے فيصلوں کا اطلاق 22 ستمبر سے ہوگا۔ پاکستان کے برطانیہ کی سفری ریڈ لسٹ سے نکلنے کے بعد وفاقی وزرا نے بھی خیر مقدم کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کو امید تھی کہ اسے برطانوی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے گذشتہ ماہ ہی نکال دیا جائے گا، تاہم 26 اگست کو کیے گئے اعلان میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں برقرار رکھا گیا تھا۔ برطانوی حکومت نے رواں سال 9 اپریل سے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا۔متعلقہ عنوان :
واشنگٹن میں شائع ہونے والی مزید خبریں
"عمران خان کو رہا کرو"
سائفر کو امریکی سازش کہنے کا عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے
امریکی کانگریس کی کمیٹی میں پیشی، ڈونلڈ لو کے بیان پر "جھوٹ، جھوٹ" کے نعرے لگ گئے
پاکستان میں کابینہ کی تشکیل کے بعد دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے مشن بھیجنے کو تیارہیں، آئی ایم ایف
امریکا میں پاکستان کی ملکیت عمارت کی فروخت کا معاملہ نئی صورت اختیار کرگیا
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے دفاعی شعبے کی عمارت خریدنے کیلئے 3 بولیاں موصول
ایلون مسک نے 44 بلین ڈالر کے معاہدے میں ٹویٹر خرید لیا
اقوام متحدہ کی منظور شدہ 6 کورونا ویکسین لگوانے والوں کو امریکہ کے سفر کی اجازت مل گئی
امریکا کا ویکسین شدہ برطانوی اور یورپی شہریوں پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان
اسرائیل سے تعلقات بحالی، امریکہ کا مزید عرب ممالک کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کا اعلان
امریکا نے افغانستان میں داعش پر حملے کی منصوبہ بندی تیار کرلی
امریکہ کی طالبان کے زیرقبضہ امریکی فوجی سازوسامان کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری