- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Mahe Ramadan Ke Shuruaati Paighamaat - Article No. 3387
ماہ رمضان کے شروعاتی پیغامات - تحریر نمبر 3387
اگر آپ نے اپنی برائیاں ختم کر لیں تو معاشرہ میں ایک بہترین شخص کا اضافہ ہوگا اور ایک برا شخص کم ہو جائے گا۔ عورتوں کی بے پردگی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گھر کو دیکھیں اور مردوں کی نظروں پر تنقید کرنے سے پہلے بھی اپنے ہی مردوں کو آڑے ہاتھوں لیں
ہفتہ 25 اپریل 2020
تحریر: وقار حیدر
ماہ رمضان شروع ہوتے ہی انواع و اقسام کے میسجز موبائل پر آنا شروع ہو گئے، کچھ عزیز و اقارب و دوست احباب نے اپنے اسٹیٹس میں ماہ مبارک سے متعلق کچھ پیغامات لگائے تاکہ ایک ہی بار سب کو میسج پہنچ جائے کہ وہ ماہ رمضان سے متعلق کیا سوچتے ہیں۔مثال کے طور پر ایک کولیگ نے اسٹیس لگایا کہ روزہ جسمانی وزن کو کم کرنے کیلئے نہیں بلکہ گناہوں کے وزن کو کم کرنے اور اپنی انا ختم کرنے کا نام ہے، دیگر دوستوں نے ماہ رمضان کی مبارک اور کچھ دعائیں ارسال کیں۔
(جاری ہے)
چھوٹی بہن کے اسٹیٹس میں امام جعفر صادق علیہ السلام کا ایک فرمان تھا: پہلی رمضان کے دن ایک چلو عرق گلاب اپنے چہرے پر ڈالیں تاکہ ذلت و پریشانی سے نجات حاصل ہو اور تھوڑا سا عرقِ گلاب سَر میں ڈالیں تاکہ سال بھر دماغی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔
ایک اور اسٹیٹس پر ماہ رمضان کے پہلے دن کی دعا درج تھی ۔۔۔اے معبود! میرا آج کا روز حقیقی روزے داروں جیسا قرار دے، میری عبادت کو سچے عبادت گزاروں جیسی قرار دے، آج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کر دے اور آج میرے گناہ بخش دے اے جہانوں کے پالنے والے اور مجھ سے درگزر کر اے گناہگاروں سے درگزر کرنے والے۔
ایک کولیگ عمر نے یہ پیغام بھیجا: رب کائنات آپ تمام احباب کو رمضان الکریم کی برکتیں، نعمتیں اور رحمتیں سمیٹنے کا موقع عطا فرمائیں، آپ سب کو رمضان الکریم کی بہت بہت مبارک ہو
ایک اور دوست بابر ملک کا یہ پیغام تھا: اللہ پاک اس ماہِ مقدس کے صدقے سے ہمارے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرمائے اور ہم سے راضی ہو جائے، آمین۔۔۔
اللہ پاک اس ماہ مقدس کے صدقے ہم سب کو بمعہ اہل و عیال اس کورونا وباء، ہر بیماری، دکھ، درد سے محفوظ رکھے، آمین۔۔۔اس ماہ رمضان میں بس ہماری اتنی سی التجا ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر یعنی نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کی کاوش بہترین ہے اسکا آغاز خود سے کیا جائے۔۔ اگر آپ نے اپنی برائیاں ختم کر لیں تو معاشرہ میں ایک بہترین شخص کا اضافہ ہوگا اور ایک برا شخص کم ہو جائے گا۔ عورتوں کی بے پردگی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گھر کو دیکھیں اور مردوں کی نظروں پر تنقید کرنے سے پہلے بھی اپنے ہی مردوں کو آڑے ہاتھوں لیں۔ ان شاء اللہ بہترین نتائج آئیں گے۔
Browse More Islamic Articles In Urdu
رمضان المبارک اور اُس کے آداب
Ramzan Ul Mubarak Aur Uss Ke Adaab
ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA
شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail
رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat
شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat
شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam
سردی اور روزہ
Sardi or Roza
حب رسول ( صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)
Hub e Rasool SAW
صفرکامہینہ اور توہمات
Safar Ka Mahina Or Tohmaat
محرم الحرام اور عاشورہ کی فضیلت اور تاریخی پس منظر
Moharram Ul Haram Or Ashura Ki Fazeelat
اسلامی سال نو کا آغاز
Islami Saal e Nau Ka Aghaz
سکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی
Sikhaye Kis Ne Ismail Ko Adaab e Farzandi