
- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Shaban Al Muazzam - Article No. 3535

شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ - تحریر نمبر 3535
اس ماہ کی فضیلت کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ اس مہینہ میں ماہ رمضان کے روزوں، تراویح اور دیگر عبادات کی تیاری کا موقع ملتا ہے
رانا اعجاز حسین چوہان
جمعہ 19 مارچ 2021
(جاری ہے)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں میں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بستر پر نہ پایا، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلی۔ میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مدینہ طیبہ کے قبرستان) بقیع میں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھے دیکھ کر) ارشاد فرمایا ” کیا تو یہ اندیشہ رکھتی ہے کہ اللہ اور اس کا رسول تیرے ساتھ نا انصافی کرے گا؟ (یعنی تیری باری میں کسی دوسری بیوی کے پاس چلا جائے گا؟) میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم مجھے یہ خیال ہوا کہ آپ اپنی کسی دوسری بیوی کے پاس تشریف لے گئے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں شب میں آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور قبیلہ بنوکلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتے ہیں“( مشکوٰة شریف )۔قبیلہ بنوکلب عرب کا ایک مشہور قبیلہ تھا جس کے پاس عرب کے تمام قبائل سے زیادہ بکریاں تھیں۔احادیث مبارکہ کے مطابق چونکہ اس رات میں بے شمار گنہگاروں کی مغفرت اور مجرموں کی بخشش ہوتی ہے اور عذاب جہنم سے چھٹکارا اور نجات ملتی ہے، اس لیے عرف میں اس رات کا نام ”شب برات“ مشہور ہوگیا البتہ! حدیث شریف میں اس رات کا کوئی مخصوص نام نہیں آیا، بلکہ” لیل النصف من شعبان“ یعنی شعبان کی درمیانی شب کہہ کر اس کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان کے مہینے کی آخری تاریخ میں خطبہ دیا اور فرمایا” اے لوگو! تم پر ایک عظمت و برکت والا مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شب قدر، تراویح، مغفرت باری تعالیٰ اور رمضان میں اہتمام سے کئے جانے والے خصوصی اعمال کا تذکرہ فرمایا۔ بارگاہ الٰہی میں دعا ہے کہ اللہ ربّ العزت ہمیں اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے والا بنائے اور رمضان المبارک کے استقبال و عبادات کے لئے تیاری کی توفیق عطا فرمائے جو کہ ہمارے گناہوں کی مغفرت، اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا ذریعہ بنے ، آمین ۔
Browse More Islamic Articles In Urdu

ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA

ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA

اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat

شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail

رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat

جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan

شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat

شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi

زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah

سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab

میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi