برہان مظفروانی کی شہادت نے آزادی کشمیرکی تحریک میں نئی روح پیدا کی ہے،خواجہ فصیح الرحمن لون

منگل 9 جولائی 2019 15:46

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) برہان مظفروانی کی شہادت نے آزادی کشمیرکی تحریک میں نئی روح پیدا کی ہے ۔تین سال قبل شہید ہونے والے برھان وانی کے خون کا رنگ ہر کشمیری کے ماتھے پر سجا ہے ،کشمیر کی آزادی ایک کروڑ کشمیریوں کی زندگی موت کا مسلہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز کشمیری رہنما اور چیئرمین کشمیرویلفیئرسوسائٹی خواجہ فصییح الرحمن لون میں ممتاز کشمیری رہنما برھان مظفروانی شہید کی تیسری برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جدوجہدِ آزادیِ کشمیر میںنوجوا ن کشمیری رہنما برھان مظفروانی سمیت لاکھوں مرد و زن کی قربانیاں شامل ہیں جنہوںنے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی جانوں کی قربانی پیش کر کے ثابت کر دیا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کی زندگی موت کا مسئلہ ہے جس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا خواجہ فصییح الرحمن لون نے کہا کہ پاکستان میں موجود ہر کشمیری اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی تکالیف کو محسوس کرتا ہے اور ہر فورم پر ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں