حویلیاں، گاؤں کوہالیاں میں فائرنگ کرکے 2نوجوانوں کو قتل کردیا گیا

منگل 9 اپریل 2024 17:41

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) حویلیاں کے نواحی گاؤں کوہالیاں کے مقام پر فائرنگ کرکے 2نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گاؤں کوہلیاں میں طاق میں بیٹھے ملزمان نے اصغر اورشیراعظیم نامی نوجوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دونوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔وقوعہ کی اطلاع پرایس ایچ اوتھانہ رجوعیہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اورنوجوانوں کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے حویلیاں ہسپتال منتقل کیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کردی گئیں۔تھانہ رجوعیہ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں