بارشوں کے دوران ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس جوانوں میں برساتیاں تقسیم

پیر 15 اپریل 2024 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے ضلع بھر میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس جوانوں کیلئے سخت بارشوں کے دوران جوانوں کو بارشوں سے بچاؤ کیلئے برساتیاں تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں تاکہ پولیس جوان دوران ڈیوٹی بارش سے محفوظ رہ سکیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلعی پولیس و ٹریفک پولیس کے متعلقہ حکام کو تمام نفری کو برساتی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیئے جس پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے ضلع بھر میں تمام افسران و جوانوں کو ان کے پوائنٹس پر برساتیاں تقسیم کی گئیں تاکہ ملازمان پولیس دوران ڈیوٹی بارش سے محفوظ رہ سکیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں