دریائے اباسین بٹگرام میں لکڑیاں پکڑنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

پیر 15 اپریل 2024 20:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) دریائے اباسین بٹگرام میں لکڑیاں پکڑنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بٹگرام پولیس کے مطابق دریائے اباسین میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دریا کے قریب جانے،لکڑیاں پکڑنے یا دیگر کسی بھی سرگرمی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے،لہذا عوام دریا کے کنارے جانے سے گریز کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،مقامی پولیس اس حوالے سے مساجد میں اعلانات کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی علاقے میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں