ہری پور پولیس کا ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکش میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

بدھ 17 اپریل 2024 18:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ہری پور پولیس نے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکش میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سلیمان ظفر کی ہدایت پر پولیس دستوں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد ہوا جس میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر شاہجہان تنولی،ڈی ایس پی سٹی صداقت نثار،ایس ایچ او تھانہ ٹی ائی پی میاں لیاقت اور انچارج ٹریفک الیاس فرید کی زیرنگرانی ایلیٹ فورس،ڈسٹرکٹ پولیس،بم ڈسپوزبل یونٹ،ٹریفک سٹاف،ریسکیو 1122کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت کاروائی کرنا اور پولیس فورس کو تیار رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں