پرویزمشرف ایک عظیم لیڈر اور خوش قسمت انسان تھے،ملک غلام جیلانی

پیر 6 فروری 2023 17:18

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) جماعت الصالحین پاکستان کے ضلعی صدر اور سابق وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب ملک غلام جیلانی آڑھتی نے سابق صدر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا دور حکومت سنہراتھا۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ایک عظیم لیڈر اور خوش قسمت انسان تھے جن کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے بھی کھول دئیے گئے تھے ۔

یہ شرف اور سعادت بھی کسی کسی کے حصہ میں آتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس کے لیے بیت اللہ کے دروازے کھول دئیے جائیں وہ کوئی عام ہستی نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف رعب اور دبدبہ رکھتے تھے ان کے دور حکومت میں عوامی ترقی وخوشخالی کے لیے کئے گئے اقدامات کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشرف کادور اقتدار تنازعات میں بھی گھرا رہا۔اپنے دور اقتدار میں انہوں نے کئی عروج وزوال دیکھے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو 1965ء کی جنگ میں بہادری کی اعزازی سند بھی ملی ۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں