امام عالی مقام نے اپنا سب کچھ لٹا کر اللہ کاسب کچھ بچالیا ‘محمد سعید خان سیال

بدھ 10 اگست 2022 15:28

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) خان احمد سعید خان سیال کے بیٹے محمد سعید خان سیال نے کہا ہے کہ خدا گواہ ہے کہ میدان کربلا میں کسی کا گیا کچھ نہیں اور حسین ؑ کا رہا کچھ نہیں ۔امام عالی مقام نے اپنا سب کچھ لٹا کر اللہ کاسب کچھ بچالیا ۔انسانیت کو سرخرو نواسہ رسول نے ہی کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میو چوک احمد پور سیال میں عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رسول خدا کا یہ فرمان کہ میں حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں یہ رسول کی زبان نہیں بلکہ کلام الٰہی ہے ۔خان سعید احمد خان سیال نے خطاب کرتے ہوئے ملت تشیع کی طرف سے محرم الحرام کو پرامن بنانے کے سلسلہ میں تمام اداروں پولیس ،انتظامیہ ، میونسپل کمیٹی ، رینجرز، پاک فوج ،محکمہ صحت اور سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ملت تشیع کے تمام مردوخواتین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹوں پر رد عمل کے طور پر کسی قسم کا جوش دکھانے کی بجائے اپنے جذبات کو قابو میں رکھا اور صبرواستقامت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں