اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال نے اجڑے سٹیڈیم کا نوٹس لیکر اپنی نگرانی میں کام شروع کر وا دیا

منگل 6 دسمبر 2022 16:29

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) کھلاڑیوں کی آخر کار سنی ہی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے احمد پور سیال میں بستی ستیانی روڈ پر اجڑے دیار کا منظر پیش کرنے والے اسٹیڈیم کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تزئین وآرائش کرکے اسے پھر سے استعمال کے قابل بنانے کے لیے اپنی نگرانی میں کام شروع کروا دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احمد پور سیال سلیم اقبال شاہ کے ہمراہ اسٹیڈیم کا وزٹ کیا اور عرصہ دراز سے ویران پڑے اس اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی کو احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ 10دن کے اندر اندر اس اسٹیڈیم کو صاف ستھرا اور اس کی تزئین وآرائش کرکے اسے استعمال کے قابل بنایا جائے جس پر فوری عمل درآمد کرواتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر اسٹیڈیم کی حالت میں بہتری لانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ستیانی روڈ پر موجود اس اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کرکے یہاں کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا تاکہ نوجوانوں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیاں پروان چڑھ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں