عاشق رسول ﷺ ملک ممتاز حسین قادری کاچوتھا یوم شہادت کل عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

جمعہ 28 فروری 2020 20:58

عاشق رسول ﷺ ملک ممتاز حسین قادری کاچوتھا یوم شہادت کل عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا
عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) عاشق رسول ﷺ ملک ممتاز حسین قادری کاچوتھا یوم شہادت آج29 فروری بروز ہفتہ کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا ا س سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر کی مساجد میں تقریبات انعقاد پذیر ہونگی جس میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گاوہ 1985راولپنڈی میں پیدا ہوئے وہ پنجاب پولیس کے کمانڈو یونٹ ایلیٹ فورس کے سپاہی تھے انہوں نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ملک ممتاز حسین قادری نی29 فروری2016 کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں جام شہادت نوش کیا

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں