مخالف فریق نے فائرنگ کرکے 20 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

منگل 26 مارچ 2024 16:31

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) تھانہ صدر کی حدود میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالف فریق نے فائرنگ کرکے 20 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

نواحی گاؤں 50/EBمیں فیاض احمد بھنگو کا 20 سالہ بیٹا علی حسن مسجد سے نماز ادا کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ مسجد چوک میں ہی مخالف فریق جھنڈیر برادری نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں علی حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پردم توڑ گیا ملزمان موقع سے فرارہوگئے تھانہ صدر عارفوالا کے ایس ایچ اومحمد وقاص اطلاع ملتے ہی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے مقتول کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جھنڈیر برادری اور بھنگو برادری کے درمیان تقریباََ دو ماہ سے مقدمہ بازی کی رنجش چلی آرہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں