عارف والا،مقدمہ بازی کی رنجش ،مخالف فریق نے فائرنگ کرکی22نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 26 مارچ 2024 18:40

ٴْ عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) صوبہ پنجاب کی تحصیل عارفوالا میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالف فریق نے فائرنگ کرکے 22سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 50/EBمیں فیاض احمد بھنگو کا22سالہ بیٹا علی حسن مسجد سے نماز اداکرکے واپس گھر جارہاتھا کہ مسجد چوک میں مخالف فریق جھنڈیر برادری نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں علی حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہارگیا ملزمان موقع سے فرارہوگئے تھانہ صدر کے ایس ایچ اومحمد وقاص اطلاع ملتے ہی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جھنڈیر برادری اور بھنگو برادری کے درمیان تقریباًً دو ماہ سے مقدمہ بازی کی رنجش چلی آرہی ہے

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں