تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے 15 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

بدھ 3 اپریل 2024 17:22

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) تھانہ سٹی پولیس نے شادی ہالز اور بینکوں کے سامنے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات،موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی انویسٹی گیشن آفیسر شاہدہ نورین نے تھانہ سٹی عارفوالا میں میڈیا کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ سٹی عارفوالا پولیس نے چار رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سخاوت عرف بابو، ساتھیوں محسن عرف محسنی، وسیم عرف وسیمی اور دانش سیال کو گرفتارکرکے15 لاکھ روپے نقد ی،5 تولے طلائی زیورات،7 عدد موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہ۔

ے انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوطارق ولایت نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی محمد اشرف بھٹی کو خصوصی ٹاسک دیا تھا ڈکیت گینگ شادی ہالز اور بینک کے سامنے وارداتیں کرتے تھے ۔ڈاکوؤں سے مزید انکشافات کی توقع ہے ،اس موقع پر ڈی ایس پی عارفوالا ملک طارق جاوید بھی انکے ہمراہ تھے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں