عارف والا، تھانہ سٹی پولیس کا چھاپہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار

بدھ 3 اپریل 2024 21:05

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) تھانہ سٹی پولیس کا چھاپہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار لاکھوئوں روپے نقدی ، طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے ایس پی انویسٹی گیشن آفیسر شاہدہ نورین نے تھانہ سٹی عارفوالا میں میڈیا کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ سٹی عارفوالا پولیس نے چار رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سخاوت عرف بابو ، ساتھیوں محسن عرف محسنی ، وسیم عرف وسیمی اور دانش سیال کو گرفتارکرکے -15 لاکھ روپے نقد ی ، -5 تولے طلائی زیورات ، -7 عدد موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوطارق ولایت نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی محمد اشرف بھٹی کو خصوصی ٹاسک دیا تھا ڈکیت گینگ شادی ہالز اور بینک کے سامنے وارداتیں کرتے تھے ڈاکوئوں سے مزید انکشافات کی توقع ہے اس موقع پر ڈی ایس پی عارفوالا ملک طارق جاوید بھی انکے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں