عارف والا: تھانہ صدر کی حدود میں پچا س ہزار روپے کی شرط لگا کر ایک لیٹر ڈیزل پینے والا چاربچوں کا باپ ہسپتال میں دم توڑ گیا

پیر 15 اپریل 2024 17:42

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) تھانہ صدر کی حدود میں پچا س ہزار روپے کی شرط لگا کر ایک لیٹر ڈیزل پینے والا چاربچوں کا باپ ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 75/EB میں مرتضیٰ نذیر نے پچا س ہزارروپے کی دوستوں سے شرط لگا کر ایک لیٹر ڈیزل پی لیا ۔شرط جیتنے کے بعد مرتضیٰ نذیر کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پروہ موت کی نیند سوگیا ۔ تھانہ صدر عارفوالا پولیس مصروف تفتیش ہے ،متوفی چاربچوں کا باپ اور ٹرک ڈرائیورتھا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں