عارف والا، معروف گلو کار احمد رشدی کوبچھڑی کل ( 11 اپریل بروز جمعرات کو) 36 برس بیت گئے

بدھ 10 اپریل 2019 16:36

عارف والا، معروف گلو کار احمد رشدی کوبچھڑی کل ( 11 اپریل بروز جمعرات کو) 36 برس بیت گئے
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2019ء) برصغیر کے معروف گلو کار احمد رشدی کوبچھڑے کل 11 اپریل بروز جمعرات کو36 برس بیت گئے۔ وہ24 اپریل 1934 کو حیدر آباد دکن میں پید اہوئے احمد رشدی کو 1955میں پاکستان کا قومی ترانہ پہلی مرتبہ پڑھنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 583 فلموں میں پانچ ہزار سے زائد نغموں کو اپنی آواز میں ڈھالا احمد رشدی کو نگار ایوارڈ،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ،بیسٹ سنگر آٖ دا میلینئم ایوارڈ اور لیجنڈ ایوار ڈ سمیت متعدد اعزازات سے نواز اگیاوہ -11اپریل1983 کووفات پاگئے تھے ۔انکو وفات کے بیس سال بعد ستارہ امتیاز سے نوازاگیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں