برصغیر کے معروف گلو کار احمد رشدی کی 86ویں سالگرہ کل منائی جائیگی

جمعہ 23 اپریل 2021 18:29

برصغیر کے معروف گلو کار احمد رشدی کی 86ویں سالگرہ کل منائی جائیگی
عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) برصغیر کے معروف گلو کار احمد رشدی کی 86ویں سالگرہ کل24 اپریل بروزہفتہ کومنائی جائے گی وہ24 اپریل 1934 کو حیدر آباد دکن میں پید اہوئے۔

(جاری ہے)

1955میں انکو پاکستان کا قومی ترانہ پہلی مرتبہ پڑھنے کا اعزاز حاصل ہوااحمد رشدی نے فلموں 583میں پانچ ہزار سے زائد نغموں کو اپنی آواز میں ڈھالا انہوں نے نہ صرف اردو،بلکہ انگریزی ، پنجابی ،بنگالی ، سندھی اور گجراتی زبانوں میں بھی سینکڑوں نغمے گائے ان کو نگار ایوارڈ،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور لیجنڈ ایوار ڈ سمیت متعدد اعزازات سے نواز ا گیا۔وہ-11اپریل1983 کو وفات پاگئے تھی

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں