پاکستان کے نامورفلمی گلوکارسیلم رضا کی40 ویں برسی اورپاکستان کے نامورفلمی ہدایتکارفرید احمد کی 30 ویں برسی کل منائی جائے گی

جمعہ 24 نومبر 2023 19:32

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2023ء) پاکستان کے نامور فلمی گلوکارسیلم رضا کی40 ویں برسی اورپاکستان کے نامور فلمی ہدایتکار فرید احمد کی 30ویں برسی کل 25 نومبر بروز ہفتہ کو منائی جائیگی فلمی گلوگارسلیم رضا 4مارچ 1932کو مشرقی پنجاب میں پید اہوئے تھے انکے مشہور فلمی نغمات میں یارو مجھے معاف رکھو میں نشے میں ہوں(سات لاکھ) شامل ہیں اور مشہور نعت شاہ مدینہ ( نوراسلام ) سرفہرست شامل ہیں وہ25نومبر1983 کو وفات پاگئے تھے جبکہ ہدایتکار فریداحمد کی یادگارفلموں میں جان پہنچان، عندلیب ، بندگی اورسہاگ شامل ہے انکی پہلی بیوی ٹی وی اداکارثمینہ احمد اور دوسری بیوی شمیم آراتھیں وہ 25 نومبر1993 کو دنیا سے رخصت ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں