عوام ضمنی انتخابات میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دینگے، فیصل خان

بدھ 19 ستمبر 2018 22:53

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل خان اور نور خان نے کہا ہے کہ مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی قیادت میں تحریک انصاف اٹک کے عوامی مسائل بہتر طور پر حل کریگی، وزیر اعظم عمران خان نے ملک امین اسلم کو مشیر بنا کر اٹک کے عوام کے دل جیت لیے ہیں، ملک امین اسلم بھی عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران انہوںنے مزید کہا کہ این ای55میں بجلی اور سوئی گیس کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ بہت جلد تحریک انصاف کی حکومت کے فنڈ سے ضلع اٹک کی محرومیاں بھی جلد ختم ہونگی۔ انہوںنے کہا کہ ملک تحریک انصاف 14اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، تحریک انصاف کے کارکن اپنا ووٹ ملک خرم اور اکبر خان تنولی کو دے کر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دینگے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں