فتح جنگ۔ملک بھر کی طرح فتح جنگ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا

جمعہ 30 اگست 2019 15:56

فتح جنگ۔ملک بھر کی طرح فتح جنگ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا
فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2019ء) ملک بھر کی طرح فتح جنگ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیاآل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن (اپسما ) کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ مہر غلام عباس ،اپسما کے عہدیداروں محمد نثار ،ملک عشرت،ملک محمد علی اور پروفیسر اشتیاق علی،راجہ طاہر سلطان اور ملک رفاقت اعوان نے کی ریلی کا آغاز نائیکون سکول کرم خان روڈ سے ہوا ریلی عاشقان رسول چوک سے ہوتی ہوئی بلدیہ فتح جنگ کے دفتر پہنچی ریلی میںہزاروں طلبہ سمیت اساتذہ سکولز سٹاف عمائدین علاقہ سیاسی و سماجی تنظیمو ں کے عہدیداروں نے شرکت کی مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ریلی کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ مہر غلام عباس نے اور تحصیل صدر اپسما محمد نثار نے خطاب کیا اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں بالخصوص طلبہ کا جوش جذبہ انتہائی قابل تحسین ہے ان کے حوصلے بلند ہیں ان شاء اللہ اب وہ وقت دور نہیں جب مظلوم کشمیری بھائی آزادی کی فضاء میں سانس لیں گے انھوںنے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمان بالخصوص نوجوان اور طلبہ اپنے حق خود ارادیت کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں پاکستان کی تمام حکومتیں کشمیری مسلمانوں کے اس حق کیلئے ان کی بھر پور حمایت کر تی رہی ہیں شہید بھٹو نے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر با م عروج پر پہنچایا کشمیریوں پر بھارتی سیکورٹی فورسز سے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے جتنا ظلم بھارتی فورسز ڈھا رہی اسی شدت سے یہ مسئلہ مزید اجاگر ہو رہا ہے اور اب تو یہ مسئلہ طوفان بن کر اٹھا ہے کشمیر کے مظلوم عوام کی نظریں صرف اور صرف پاکستان پر لگی ہیں اب پاکستانی حکمران اور افواج پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے اپناکردار ادا کرے پورے ملک کے ہر شہر میں عوام نے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق اور غاصب بھارت کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے پوری پاکستانی قوم کے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی بھر پور حمایت کرتی رہے گی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں