حکومت وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں عوامی تر قی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، ملک امین اسلم

جمعرات 23 جنوری 2020 18:06

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی قیادت میں عوامی تر قی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سے ایک ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ئوں سید خاور بخاری اور اکبر خان تنولی نے بھی شر کت کی۔

ڈی سی اٹک نے وفاقی مشیر کو ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا۔ ان تر قیاتی سکیموں میں صحت ،تعلیم،بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور مر مت اور دیگر سکیمیں شامل ہیں۔ ملک امین اسلم نے اس موقع پر کہا کہ تمام تر قیاتی کام بر وقت مکمل کیے جائیں اور ان کے اعلیٰ معیار پر کو ئی سمجھوتہ کیا جائے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں