موجودہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے،ملک امین اسلم

ہفتہ 26 ستمبر 2020 19:59

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) وزیراعظم پاکستان کے معا ون خصوصی برائے مو سمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار تحصیل کو نسل ہال اٹک میں محکمہ زراعت اٹک اور فاطمہ فر ٹیلائزرز کے اشتراک سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

تقریب کا موضوع گندم کی بہتر پیداوار اور کسانوں کو اس سے متعلق آگاہ کر نا تھا۔اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہر یار عار ف خان ، ملک شمشیر اسلم، ڈائر یکٹر زراعت راولپنڈی سجاد حید ر، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت اٹک محمد شکیل اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ملک امین اسلم نے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں وفاق اور صوبوں کو مشتر کہ طور پر بہتر اقدامات کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی سطع پر زرعی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے ،جو تر جیع بنیادوں پر کسانوں اور کاشت کاروں کے مسائل حل کر نے کے لیے کو شاں ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے گندم کے بیج پر 50 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا ہے اور اس کے ساتھ دیگر مرا عات بھی دی جارہی ہیں ۔معاون خصوصی نے کہا کہ سابقہ حکومت کی تر جیعات میں زراعت کی ترقی شامل نہ تھی جس وجہ سے اس شعبہ کو شدید نقصان ہوا۔اب موجودہ حکومت اس پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔کسانوں کو اب تک900 ارب کے قر ضے دیئے گئے اور ان قر ضوں کے حصول سے بہتر زرعی پیدا وار حاصل کی گئی۔

موجودہ حالات میں مو سمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گندم کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔بارشوں کے سسٹم میں تبدیلی کی وجہ سے کسانوں کو خا صا نقصان ہو ا ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے آٹھ اضلاع کو بارشوں سے متعلق پیشگی خبردار کر نے اور معلو مات کی فراہمی کے لیے پائلٹ پر جیکٹ کے طور پر شامل کیا ہے، ان میں پنجاب کے آٹھ اور سندھ کے تین اضلا ع شامل ہیں۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ سازگار حالات نہ ہونے کہ وجہ سے حکومت کو گندم باہر سے منگو انا پڑی مگر آمدہ سیزن میں گندم کی اچھی فصل اور بہتر مقدار کے لیے ابھی سے اقدامات کر نے شر وع کر دیئے گئے ہیں اور اس ضمن میںصوبوں سے مشاورت جاری ہے۔اس سال اٹک میں5 لاکھ ایکڑ پر گندم کی فصل ہوئی اور اس ضلع نے صوبہ بھر میں اول پوزیشن لی۔اٹک میں حالیہ وقت میں گندم 16 من فی ایکڑ ہے اور اس پیدا وار کو بہتر کر نے کی ضرورت ہے جس کے لیے محکمہ زراعت اٹک اور دیگر متعلقہ اداروں کو کسانوں کے ساتھ مل کر اپنا کر دار ادا کر نا چایئے۔

وزیراعظم پاکستان کے معا ون خصوصی برائے مو سمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ اٹک کے کسانوں اور کاشت کاروں کو بہت جلد زرعی قر ضے فراہم کیے جائیں گے کیو نکہ زراعت کی ترقی ہی ملک کی ترقی ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں