آئندہ عام انتخابات یاور بخاری کی بھرپور سیاسی مخالفت کی جائیگی،سابق ناظم حلقہ پی پی ون اٹک

منگل 26 جنوری 2021 20:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) حلقہ پی پی 1 کے مضبوط دھڑے کے سربراہ سابق ناظم یونین کونسل حاجی ملک افتخار احمد اعوان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں اس حلقہ سے منتخب وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب یاور بخاری کی بھرپور سیاسی مخالفت کرنے کے عزم کا اظہار کیا جن کی حمایت انہوں نے 2018 ء کے عام انتخابات میں میجر طاہر صادق کی سفارش پر کی تھی اور انہیں اپنی 2 یونین کونسلز گولڑہ اور بولیانوال سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا تھا جو اب کہتے ہیں کہ حاجی ملک افتخار احمد اعوان نے انہیں ووٹ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ وزیر سماجی و بہبود مال پنجاب یاور بخاری جہاں کھاتے ہیں وہاں پیشاپ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے وسیع و عریض ڈیرہ لارنس پور (فقیر آباد) میں اٹک کے سب سے بڑے سیاسی گروپ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کے اعزاز میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام میں یونین کونسل بولیانوال، گولڑہ اور گردونواح کے دیہاتوں کے ہزاروں افراد نے والہانہ انداز میں شرکت کر کے جلسہ عام کو چارچاند لگا دیئے جلسہ عام سے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے بھی خطاب کیا اس موقع پر علاقہ کی پٹھان برادری نے اپنی ہزاروں سال پرانی روایات کے تحت رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق، حاجی ملک افتخار احمد اعوان کے سروں پر انتہائی قیمتی پگڑیاں پہنائی حاجی ملک افتخار احمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 21 سال سے میجر گروپ کا حصہ ہیں 2018 ء کے عام انتخابات اور اس کے قبل بلدیاتی انتخابات میں بھی میجر گروپ کی بھرپور حمایت کی تھی صرف 2013 ء کے عام انتخابات میں معمولی اختلافات ہوئے تھے جو جلد ہی ختم ہو گئے تھے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میجر طاہر صادق کی قائدانہ صلاحیتوں کے زیر سایہ وہ میجر گروپ کو ضلع اٹک میں بہت اعلیٰ پوزیشن پر لے کر جائیں گے یونین کونسل بولیانوال اور گولڑہ نے ہمیشہ ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے یہاں کی عوام کو وہ سلام عقیدت پیش کرتے ہیں 2018 ء کے عام انتخابات میں ہم نے میجر طاہر صادق کی سفارش پر اس حلقہ سے منتخب وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب یاور بخاری کو ان 2 یونین کونسلز سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہم ان کی حمایت نہ کرتے تو انہیں 200 ووٹ بھی نہیں ملنے تھے انہوں نے صوبائی وزیر یاور بخاری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں وہ ان کی بھرپور مخالفت کریں گے آج وہ کہتے ہیں کہ حاجی ملک افتخار احمد اعوان نے انہیں ووٹ نہیں دیئے اس کا جواب آئندہ عام انتخابات میں دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں بھی کرپشن تھی تاہم موجودہ دور میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں 500 روپے بھی نہیں چھوڑے جا رہے وزیر اعظم نے تبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کیے تھے اور کرپشن کی اس بھرمار تبدیلی پر عوام اپنے فیصلے پر شرمندہ اور شرم سار نظر آ رہے ہیں تحریک انصاف اپنے منشور پر عملدرآمد کرانے میں قطعی طور پر ناکام نظر آتی ہے بجلی، گیس، روزگار کے مسائل انتہائی دگرگوں صورتحال اختیار کر چکے ہیں جاوید کے بجلی کے معاملات کے حل کیلئے انہوں نے میجر طاہر صادق سے خصوصی مداخلت کی استدعا کی انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے عوام نے ہمیشہ میجر طاہر صادق کا ساتھ دیا ہے کہ وہ غریب مظلوم کے سچے اور مخلص ساتھی ہیں میجر طاہر صادق انہیں آدھی رات کو کال کریں گے تو وہ لبیک کہہ کر حاضر ہو جائیں گے ہماری کسی سے کوئی مخالفت نہیں تاہم جو جس زبان میں بات کرے گا اس کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ان کا ڈیرہ میجر گروپ کا پبلک سیکرٹریٹ ہے وہ تاحیات میجر طاہر صادق کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہیں نہ صرف وہ بلکہ ان کا پورا خاندان او ردھڑا بھی میجر طاہر صادق کا ساتھ دے گا اور وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں