حضرو اٹک خورد پولیس نے گائے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا

جمعہ 5 اپریل 2024 15:52

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) اٹک خورد پولیس نے مال مویشی چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق محمد شہزاد ولد محمد تاج سکنہ حاجی شاہ نے تھانہ اٹک خورد پولیس کو درخواست دی کہ میں نے مال مویشی پال رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

رات کے وقت کوئی نامعلوم چور میری گائےمالیتی 70000 روپے اور بچھڑا مالیتی 10000 روپے چوری کر کے لے گیا ہے۔ تھانہ اٹک خورد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے گائے اور بچھڑا چوری کرنے والا ملزم لیاقت علی ولد رحیم سکنہ حاجی شاہ تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا جس سے دوران تفتیش 40000 روپے برآمد کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں